عمران خان گرفتاری سے بچنے پڑوسی کے مکان میں کود پڑے

   

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے صدرنشین عمران خان گرفتاری سے بچنے کے لئے اپنے پڑوسی کے مکان میں کود پڑے اور فرار ہوگئے، یہ دعویٰ پاکستان کے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے آج پیر کو کیا جبکہ سابق وزیراعظم ناقابل ضمانت وارنٹ کے تحت گرفتاری سے بچنے بھرپور کوشش کررہے ہیں۔ وزیرداخلہ نے پریس کانفرنس میں کہاکہ گزشتہ روز ایک ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے گئی تھی جسے کافی ڈرامہ کا سامنا ہوا۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ وہ اپنی قیامگاہ کی بیرونی دیوار پھلانگ کر پڑوسی کے مکان میں چھپ گئے۔ پھر وہاں سے فرار ہوگئے۔ کچھ دیر بعد وہ کسی اور جگہ نمودار ہوئے اور طویل تقریر کی۔ 28 فروری کو عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوا تھا۔ (متعلقہ خبر صفحہ 5 پر)