عمران خاں ودیگر پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

   

اسلام آباد: پاکستان الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پی ٹی آئی کے اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی سمیت اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن نے توہین کیس کی ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی۔کمیشن نے پی ٹی آئی کے اعتراضات پر محفوظ فیصلہ سنادیا اور تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وفاقی وزرا اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نثار درانی نے کہا کہ فریقین آج کی سماعت پر بھی معمول کے مطابق الیکشن کمیشن میں پیش نہیں ہوئے۔