عمران طاہر کے منفرد انداز کی دھوم

   

لندن۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد جنوبی افریقی بولر عمران طاہر کے وکٹ لینے کا انداز شائقین کو اتنا پسند آیا کہ اس کی دھوم مچ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی لیگ اسپنر عمران کے منفرد انداز کی دھوم مچی ہوئی ہے ۔ عمران طاہر کا کھلاڑی کو آؤٹ کرنے کے بعد خوشی منانے کا انداز ہی سب سے نرالا ہے، ان کے ساتھی کھلاڑی داد دینے کے منتظر ہی رہ جاتے ہیں۔ جنوبی افریقی اسپنر کا انداز کرکٹ دیوانوں کو اتنا پسند آیا کہ کئی پیروڈیزبن گئیں۔ سوشل میڈیا پر بھی عمران طاہر کے منفرد انداز کی دھوم رہی۔جنوبی افریقہ کی بولنگ میں عمران طاہر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، جہنوں نے اسپن بولنگ سے افریقی ٹیم کو کئی میچوں میں کامیابی دلوائی۔