عمران عوام کو مشتعل کرنے کے ماہر : وزیراعظم

   

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران نیازی ہمیشہ سے شوشا، دکھاوے اور لوگوں کے جذبات کو ابھارنے کے لیے جملے بازی کے ماہر رہے ہیں۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا قوم عمران خان سے ان کے دور اقتدار میں وفاق اور صوبائی سطح پر بدترین کارکردگی پر سوال کرنے پر حق بجانب ہے۔عمران خان کا حکومت پر جلسہ ناکام کرنے کیلئے کارکنان کو اٹھانے کا الزامشہباز شریف کا کہنا تھا آج کے سیاسی، گورننس اور معاشی چیلنجز کی جڑیں عمران خان کے دور اقتدار کی ناکام پالیسیوں تک جاتی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں مینار پاکستان پر جلسہ کیا تھا جس میں انہوں نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔