عمران ملک ہندوستان کا مستقبل :واس

   

ممبئی۔ نوجوان فاسٹ بولرعمران ملک، جنہوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی رفتار سے سب کو مسحورکردیا ہے سری لنکا کے سابق فاسٹ بولرچمندا واس کو لگتا ہے کہ وہ ہندوستان کا بہترین بولر بنیں گے۔رواں آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کے لیے کھیلتے ہوئے جموں کے فاسٹ بولر عمران نے اپنی رفتار سے سب کو متاثر کیا ہے اور وہ باقاعدگی سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کررہے ہیں۔ عمران رواں ٹورنمنٹ میں اب تک 21 وکٹیں لے چکے ہیں اور اس دوران ان کی بہترین کارکردگی 25 رنز کے عوض 5 وکٹیں رہی۔ وہ ٹورنمنٹ کے کامیاب فاسٹ بولروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔اس ضمن میں واس نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ (عمران) دن بہ دن بہتر ہو رہا ہے اور میں نے اسے پچھلے آئی پی ایل میں بھی کھیلتے دیکھا تھا۔ وہ مسلسل بولنگ کر رہے ہیں اور ٹی ٹوئنٹی میں درست گیند کرنا بہت ضروری ہے۔ وہ ہندوستان کے لیے بہترین بولر ثابت ہوں گے۔