عمران پرتاب گڑھی کانگریس کے راجیہ سبھا امیدوار

   

نئی دہلی : کانگریس پارٹی نے اتوار کو راجیہ سبھا انتخابات کیلئے اپنے 10 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔ ان امیدواروں میں رندیپ سنگھ سرجے والا، عمران پرتاب گڑھی اور پرمود تیواری بھی شامل ہے۔ غلام نبی آزاد اور آنند شرما کو شامل نہیں کیا گیا۔ 57 راجیہ سبھا کی نشستوں کیلئے دو سالہ انتخابات ملک کی 15 ریاستوں میں 10 جون کو منعقد ہو ںگے۔