نئی دہلی: کانگریس نے آج تنظیم میں کئی سطح پر تبدیلیاں کیں، جن میں سب سے بڑی تبدیلی یہ رہی کہ عمران پرتاپ گڑھی کو اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کا چیئرمین بنا دیا گیا ہے۔ یہ خبر آج کانگریس نے بذریعہ پریس ریلیز دی، جس میں بتایا گیا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے عمران پرتاپ گڑھی کو فوری اثر سے اے آئی سی سی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ اب تک یہ ذمہ داری ندیم جاوید سنبھال رہے تھے اور کانگریس نے ان کی کارگزاریوں کی تعریف بھی کی۔چار نئے سکریٹریز کا بھی تقرر کیا گیا ۔