کاماریڈی :ممتاز افسانہ نگار ادیب رحیم انور نے صحافتی بیان میں کہا کہ کانگریس پارٹی کی جانب سے نامور شاعر عمران پرتاپ گڑھی کو راجیہ سبھا ممبر بنانے کو خوش آئند اقدام قرار دیا اور یہ قابل ستائش ہے ۔ رحیم انور نے کہا کہ یہ اپنے انداز بیان اور بے باکی سے لوگوں کے دل میں جگہ بنائی اور مقبولیت حاصل کی ۔ مظلموں کی آواز بننے انصاف کی بات کی بھائی چارگی کا پیام دیا ۔ آج کے مسائل اور تکالیف پر شاعری کی اس لئے ان کی شاعری عام انسان بھی پسند کرتا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ملت و قوم کی اس طرح خدمت کرتے رہیں گے اور ہرنا انصافی پر آواز بلند کریں گے تاکہ ملک ترقی اور خوشحالی کی سمت گامزن رہے ۔ملک سے نفرتوں کا ماحول ختم کرنا ہے ۔ بھائی چارگی بنانا ہے تاکہ ہر انسا ن امن و شانتی سے رہے۔
بھینسہ میں شہری ترقیاتی پروگرام کاانعقاد
بھینسہ : حکومت تلنگانہ کی جانب سے شہروں کی ترقی کے لئے روبعمل لائے گئے شہری ترقیاتی پروگرام کے تحت بھینسہ شہر میں مختلف ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے جس کے لئے اپیشل آفیسر کی حیثیت سے ضلع نرمل ایڈیشنل کلکٹر رام بابو کو مقرر کیا گیا۔ مسٹر رام بابو نے بھینسہ کا دورہ کرتے ہوئے شہر کے دو بلدی وارڈوں 13 اور 15 کا پیدل دورہ کرتے ہوئے مکمل معائنہ کیا اور عہدیداروں کو ترقیاتی کاموں کی جلد از جلد یکسوئی کرنے اور شہر کو ترقی یافتہ صاف ستھرا آلودگی سے پاک شہر بناتے ہوئے عوام کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی ۔