عمران پر ملک دشمن عناصر سے فنڈز لینا ثابت : حکومت

   

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان پر ملک دشمن عناصر سے فنڈز لینا ثابت ہو گیا ہے۔ لہٰذا وہ جلد از جلد تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ذات تضادات کا مجموعہ ہے۔ انگریزی میں اسے یوٹرن بھی کہا جاتا ہے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ الیکشن کمشن کے فیصلے کے بعد ڈالر 8 روپے نیچے آ گیا ہے جب بھی فتنہ خان کے خلاف فیصلہ آتا ہے معیشت مستحکم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری جس کشتی میں بیٹھتے ہیں اسی کو ڈبونے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب آپ اتنے لاڈلے ہیں کہ فراڈ بھی کرتے ہیں اور منظرعام پر بھی نہیں آنے دیتے۔ عطا تارڑ نے کہاکہ عمران خان کو انصاف کے دہرے معیار کی عادت پڑ چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنے دستخطوں شدہ 5 جعلی حلف نامے الیکشن کمشن میں جمع کرائے۔ آپ کے خلاف حقائق چھپانے پر قانونی چارہ جوئی ہوگی۔