عمران کا سعودی ولیعہد سے کشمیر معاملے پر تبادلہ خیال

   

ٹرمپ سے 23 ستمبر کو ملاقات کے موقع پر بھی کشمیر پر بات چیت ہوگی
جدہ، 20ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جمعرات کو یہاں پہنچے مسٹر خان کا خیر مقدم مکہ کے گورنر خالد ا لفیصل عبدالعزیز نے کیا ۔ انہوں نے مسٹر سلمان سے ملاقات کے دوران سعودی تیل ٹینکروں پر حملے کی بھی سخت مذمت کی ۔ جیو نیوز کے مطابق میٹنگ میں مسٹر خان نے وادی کشمیر میں جاری مبینہ مظالم پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر سے خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد سے ایسے واقعات مزید بڑھ گئے ہیں ۔مسٹر خان اور مسٹر سلمان نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔