سینٹ پیٹرس برگ۔ سلمان خان اور کیٹرینہ کیف کی فلم ’’ٹائیگر 3 ‘‘ میں عمران ہاشمی کا بھی اہم کردار ہے جو کہ سلمان خان کے مخالف اپنی اداکاری دکھائیں گے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ عمران ہاشمی کی تعارفی منظر پر 10 کروڑ روپے خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے کیونکہ یش راج فلمس کے بیانر تلے بننے والی اس فلم میں عمران ہاشمی کو ہی اہمیت کے ساتھ دکھانے کا منصوبہ ہے۔ ٹائیگر 3 کی شوٹنگ اس وقت روس میں جاری ہے ۔عمران ہاشمی کا ماننا ہے کہ وہ ایک اچھے اداکار ہیں اور لوگ انہیں سلمان خان کے مقابل ٹائیگر 3 میں پسند کریںگے جیسا کہ ٹائیگر کی سیریز کو کامیابی ملی ہے جبکہ سلمان اور کیٹرینہ فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔