ممبئی : بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور عمران ہاشمی کی فلم ’’سیلفی ‘‘ ریلیز کیلئے تیار ہے ۔ دریں اثناء یہ دونوں اداکار پورے دل سے فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔ چند روز قبل اکشے کمار کو اپنے سے 23سال چھوٹے ٹائیگر شراف کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا گیا تھا ۔ جس کے بعد اب اکشے کی ایک اور نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ اس ویڈیو میں اداکار اپنے ساتھی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ’’ سیلفی‘‘ کے سب سے مشہور گانے ’’میںکھلاڑی ‘‘ پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں ۔اکشے نے خود اس ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کیا ہے ۔ یہی نہیں ویڈیو میں ایک خوبصورت ایئر ہوسٹس بھی ان دونوں اداکاروں کے ساتھ ڈانس کرتی نظر آرہی ہے ۔