ممبئی : عمران ہاشمی نے اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ایسی کئی فلمیں کیں جو اب یادگار بن چکی ہیں۔ ایسی ہی ایک فلم آوارہ پن ہے جو2007 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس کے ہدایت کارموہت سوری تھے۔ عمران نے18 سال بعد اس فلم کے دوسرے حصے کا اعلان کچھ عرصہ قبل کیا تھا۔ اب انہوں نے بتایا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کب شروع ہوگی۔ میڈیا کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے عمران ہاشمی نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی فلم کا جنون بڑھتا چلا گیا اور لوگ پچھلے15 سالوں سے سیکوئل کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم پچھلے کچھ سالوں سے کہانی پرکام کر رہے ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ شوٹنگ کب شروع ہو گی تو انہوں نے کہا کہ ہم اس سال جولائی میں شوٹنگ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ عمران ہاشمی نے رواں سال 24 مارچ کو اپنی 49 ویں سالگرہ کے موقع پر آوارہ پن 2 کا اعلان کیا تھا۔ پہلے حصے کے مناظر سے بنائی گئی ایک ٹیزر ویڈیو جاری کرتے ہوئے انہوں نے اس فلم کا مشہور ڈائیلاگ لکھا، بس مجھے کچھ اور وقت کے لیے زندہ رکھو… انہوں نے مزید کہاکہ آوارپن 2 آئندہ سال 3 اپریل کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ جہاں عمران ہاشمی اگلے سال3 اپریل کو آوارہ پن 2 لے کرآرہے ہیں وہیں اکشے کمار بھی اس سے ایک دن پہلے یعنی2 اپریل کو اپنی ایک فلم ریلیز کرنے جارہے ہیں۔ فلم کا نام بھوت بنگلہ ہے۔ یعنی دونوں فلموں کے درمیان ٹکراؤ ہوگا اور باکس آفس پر دونوں اسٹارزکے درمیان مقابلہ ہوگا۔ عمران ہاشمی نے انٹرویو میں آوارہ پن‘ سے متعلق ایک واقعہ بھی بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ6 ماہ قبل ان کی دبئی میں اپنے ایک مداح سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس کے پاس آواہ رپن کا ٹیٹو تھا۔ یہ دیکھنے کے بعد عمران نے ایک میسج بھیج کر وشیش بھٹ اور مکیش بھٹ کو اس کی اطلاع دی۔ایک جانب عمران ہاشمی نے ایک کے بعد ایک بڑی فلموں میں کام کیا لیکن وہ ایک ہٹ فلم کے انتظار میں ہیں ۔دوسری جانب اکشے کمار تو مسلسل ناکام فلوں کی وجہ سے پریشان ہیں اور انہیں ایک بڑی ہٹ فلم کی اشد ضرورت ہے اور بھوت بنگلہ سے ان کی امیدیں بہت زیادہ ہے۔ باکس آفس پر ان کا ٹکراؤ مسائل پیدا کرسکتا ہے ۔