عمراکمل اور شہزاد کے کرئیر پر سوالیہ نشان

   

کراچی۔ 9اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ میں کوئی حتمی بات کرنا مشکل بلکہ ناممکن ہے لیکن اب یہ بات یقینی دکھائی دیتی ہے کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کا بین الاقوامی کرکٹ میں مستقبل تابناک دکھائی نہیں دیتا۔29 سالہ عمر اکمل کو واپسی کرائی گئی لیکن وہ دونوں اننگز میں گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔ احمد شہزاد نے چار اور 13 رنز بنائے۔27 سالہ احمد پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں سنچریاں بناچکے ہیں۔ ذرائع نے کہا ہے کہ مصباح الحق اور ساتھی سلیکٹرز آئندہ ہفتے فیصل آباد میں ہونے والے گھریلو ٹی 20 ٹورنمنٹ میں کئی کھلاڑیوں کی کارکر دگی کا جائزہ لیں گے۔

دہلی ہاف میراتھن میں ریکارڈ 40633 ایتھلیٹکی شرکت
نئی دہلی۔ 9اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں20 اکتوبر کو ہونے والے مشہور ایئر ٹیل دہلی ہاف میراتھن کے 15 ویں ایڈیشن میں اس بار ریکارڈ 40633 ایتھلیٹ حصہ لیں گے ۔دہلی ہاف میراتھن کے پروموٹر پروکیم انٹرنیشنل نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ آئی اے اے ایف کی اس گولڈ لیول ریس میں 275000 ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔