عمراکمل کے خلاف 27 اپریل کو سنوائی

   

لاہور۔21 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے بیٹسمین عمر اکمل کے خلاف عائد بدعنوانی کے الزامات پر سماعت 27 اپریل کو ہوگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے معاملے سے متعلق اکمل پر الزام لگائے تھے اور بورڈ نے اس معاملے کو انتظامی کمیٹی کو بھیجا تھا۔29 سالہ اکمل کو گزشتہ 20 فروری کو عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج فضل میراں چوہان نے اکمل اور بورڈ کو نوٹس جاری کر کے 27 اپریل کو ہونے والی سماعت میں پیش ہونے کو کہا ہے۔آرٹیکل 4.8.1 کے تحت انتظامی کمیٹی کے چئرمین اب ان پر لگے الزامات کو طے کریں گے۔پی سی بی نے اکمل کے خلاف 20 مارچ کو انسداد بدعنوانی ضابطوں کو توڑنے کا الزام لگایا تھا۔