عمرشریف کی میت کل پاکستان لانے کا امکان

   

برلن: معروف کامیڈین عمر شریف کی میت منگل کو پاکستان لائے جانے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر شریف کی بیوی زرین غزل میت کے ہمراہ کراچی پہنچیں گی۔دوسری جانب جرمنی میں عمر شریف کے انتقال پر ہاسپٹل کی ابتدائی دستاویز جاری ہوگئی ہیں، جرمنی میں ہفتہ اور اتوارکو سرکاری چھٹی کے باعث پیرکو ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہوسکے گا، متعلقہ بلدیاتی ادارے سے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی اجرا ئی کے بعد میت کو پاکستان منتقل کیا جائیگا۔جرمن قوانین کے مطابق سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر میت بیرون ملک منتقل نہیں کی جاسکتی۔