سری نگر: نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے چہارشنبہ کے روز جموں و کشمیر میں جاری اسمبلی انتخابات کو دیکھنے کے لیے ایک غیر ملکی وفد کو مدعو کرنے کے مرکز کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہیں اور ہمیں ایسا کرنے کیلئے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔.عبداللہ نے یہاں صحافیوں کو بتایاکہ وہ نہیں جانتے کہ غیر ملکیوں سے یہاں الیکشن چیک کرنے کے لیے کیوں کہا جانا چاہیے؟انہوں نے کہاکہ جب دوسرے ممالک کی حکومتیں اس پر تبصرہ کرتی ہیں، تو ہندوستانی حکومت کہتی ہے ، ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اور اب اچانک وہ چاہتے ہیں کہ غیر ملکی مبصرین یہاں آئیں اور ہمارے انتخابات دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ گائیڈڈ ٹور اچھی چیز نہیں ہے۔. انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز ان انتخابات میں لوگوں کی شرکت کا کریڈٹ لینا چاہتا ہے ، جو کہ یہاں کے لوگوں کے ساتھ غداری ہے۔اسمبلی انتخابات کے لیے جموں و کشمیر کے چھ اضلاع کی 26 نشستوں پر آج ووٹنگ ہو ئی ہے۔ نئی دہلی کے سفارت خانوں سے تعلق رکھنے والے 16 سفارت کاروں کا ایک وفد چہارشنبہ وزارت خارجہ کی دعوت پر جاری انتخابات کا جائزہ لینے کے لیے یہاں پہنچا۔.عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ملک کا ایک اندرونی معاملہ ہے اور ہمیں غیر ملکی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔