عمرہ زائرین کی تعداد بڑھ گئی

,

   

جدہ : سعودی عرب میں عمرے کے لیے یومیہ 60 ہزار سے زیادہ زائرین کی اجازت ملتے ہی اندرون مملکت سے سعودی اور مقیم غیرملکی بڑی تعداد میں مسجد الحرام پہنچ رہے ہیں۔ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے آٹھ شفٹوں میں روزانہ عمرے کے اجازت نامے جاری کیے جارہے ہیں۔اندرون مملکت سے سعودی شہری اور مقیم غیرملکی اس سہولت کا بھرپور فائدہ اٹھارہے ہیں۔ اسی دوران 12 سے 18 برس کی عمر کے افراد کو بھی اجازت ناموں کے اجرا سے طلبہ بھی بڑی تعداد میں مسجد الحرام پہنچنے لگے ہیں۔ سعودی عرب میں اگست کے آخر میں نیا تعلیمی سال شروع ہورہا ہے۔ لوگوں کی کوشش ہیکہ اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جائے۔ سعودی عرب میں حج و عمرہ و زیارت قومی کمپنی کے رکن ھانی العمیری نے کہا تھا کہ یکم ؍محرم سے ماہانہ 20 لاکھ افراد عمرہ کریں گے۔ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔اندرون ملک سے عمرہ، مسجد نبوی ؐکی زیارت ِ، مسجد الحرام میں نماز کے اجازت ناموں کے اجرا کے لئے ویکسین کے دونوں خوراک لینا شرط ہے۔