عمرہ ‘مرحلہ وار بحال کیا جائے گا: سعودی وزیر حج

,

   

ریاض: سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر صالح بنتن نے آنے والے دنوں میں عمرہ و زیارت کی مرحلہ وار بحالی کی تفصیلات بیان کی ۔وہ پیر کو عمرہ پروگرام کو یادگار اورآسان تر بنانے سے متعلق عمرہ فورم میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ وزیر نے کہا کہ سعودی عرب حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی کے ساتھ عمرہ بتدریج بحال کرنے والا ہے۔آئندہ مرحلے میں عمرہ کی کارروائی کے سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کیا جائے گا تاکہ عمرہ کمپنیاں اور ادارے اندرون اور بیرون ملک عمرہ پیکیج جدید شکل میں متعارف کراسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزارت ایک ایپ جاری کرے گی۔ عمرہ کے خواہشمند افراد اس کے ذریعے اپنی آسانی کو پیش نظر رکھتے ہوئے عمرہ ادا کرنے کی تاریخ اور وقت کا تعین کریں گے۔عمرہ کمپنیاں اور ادارے اس حوالے سے اندرون و بیرون مملکت عمرے کیلئے آنے والوں کو اپنی خدمات پیش کریں گی۔