عمرہ ویزوں کی اجرائی دوبارہ شروع سعودی وزارت حج کا اعلان

   

ریاض ۔ 10 جون (ایجنسیز) سعودی وزارت حج و عمرہ نے کامیاب حج سیزن کے اختتام کے فوری بعد عمرہ ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت نے بیان میں کہاکہ منگل 10 جون سے عمرہ ویزوں کے اجرا کا آغاز کردیا گیا ہے۔ وزارت نے نئے عمرہ سیزن کی تصدیق کرتے ہوئے عمرہ زائرین کی چہارشنبہ 11 جون سے سعودی عرب آمد کا امکان ظاہر کیا ہے۔اس سے قبل وزارت نے کہا تھا کہ عمرہ ویزے چہارشنبہ 11 جون (15 ذوالحجہ 1447 ہجری) سے جاری کیے جائیں گے۔ وزارت نے کہاکہ سرکاری کیلنڈر کے مطابق عمرہ ویزوں کا اجرا 10 جون مطابق 14 ذو الحجہ سے ہوگا۔عمرہ کمپنیوں اور ٹور آپریٹرز کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ 27 مئی تک اپنے سروس معاہدوں کو حتمی شکل دے دیں۔