عمرہ ویزہ پرآنے والے سوڈانیوں کیاقامتی مدت میں توسیع

   

ریاض: سعودی عرب نے عمرے کے ویزے پرآنے والے سوڈانی زائرین کی اقامتی مدت میں توسیع شروع کردی ہے۔سوڈان سے یہ زائرین عمرے کی نیّت سے سعودی عرب میں آئے تھے لیکن اب اپنے ملک میں جاری مسلح تنازعہ کی وجہ سے لوٹ نہیں سکتے ہیں۔سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے ای پورٹل پر’’ سوڈان کے عمرہ زائرین کی میزبانی” کے نام سے اس نئی سروس کا آغاز کیا ہے تاکہ مملکت میں عمرہ ویزے پرموجود سوڈانیوں کی مکینوں اورشہریوں کومیزبانی کرنے کی اجازت دی جاسکے۔اس آن لائن سروس کے ذریعے مملکت میں عمرے کیلئے موجود سوڈانیوں کے ویزوں کوان کے رشتہ داریا دوستوں کے علاوہ سعودی شہری بھی سیاحتی ویزوں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ویزا تبدیل کرنے کی تفصیل اور شرائط ابشرپلیٹ فارم پر دستیاب ہیں۔جو لوگ ویزا تبدیل کرنا چاہتے ہیں،انھیں پہلی بار ایسا کرنے پر مالی فیس سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ایس پی اے نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔