عمرہ پرمٹ 4 جون تک جاری ہوں گے: سعودی وزارت حج

   

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ’ حج سیزن سے قبل عمرہ پرمٹ کی اجرا کی آخری تاریخ 4 جون 2023 ہے‘۔ میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’عازمین حج کی پروازوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ مسجد الحرام میں ان کے خیر مقدم کے لئے انتظامات مکمل ہیں‘۔وزارت حج کا کہنا ہے کہ ’عمرہ پرمٹ چار جون کے بعد جاری نہیں ہوں گے۔ 15 ذی قعدہ سے مسجد الحرام صرف عازمین حج کے لیے مختص ہوگی‘۔ اس سے قبل وزارت حج نے بیان میں کہا تھا کہ’ عمرہ ویزے پر آنے والوں کو حج کی اجازت نہیں ہے۔ عمرہ زائرین کی روانگی کی آخری تاریخ 18 جون (29 ذو القعدہ ) ہے‘۔مکہ مکرمہ میں پرمٹ کے بغیر مقیم غیر ملکیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہے۔حج سیزن2023کیلئے سعودی حکومت کی جانب سے موثر و مناسب انتظامات کئے جارہے ہیں