عمرہ کیلئے 24 گھنٹے میں ویزا سعودی عرب کا اعلان

   

جدہ : سعودی عرب کے وزیر برائے امور حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بیرون سلطنت سے آنے والے انفرادی عازمین عمرہ کیلئے ویزا کے سلسلے میں الیکٹرانک سرویس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ عمرہ کیلئے ویزٹ ویزا اب 24 گھنٹوں میں جاری کردیا جائے گا ۔