عمر اکمل نے سزا کیخلاف اپیل دائر کر دی

   

کراچی۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے پی سی بی کی جانب سے لگائی جانے والی تین سال کی پابندی کی سزا کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔عمر اکمل نے ڈسپلنری پینل کے خلاف اپیل دائر کی، ڈسپلنری پینل نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر تین سال پابندی کی سزا سنائی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پندرہ روز کے اندر آزاد ایڈجیوڈیکٹر کی تقرری کرے گا۔یاد رہے کہ 20 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔ اس معطلی کی وجہ سے عمر اکمل پاکستان سپر لیگ 5 میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔ یہ خبریں سامنے آئیں کہ عمر اکمل کو سٹہ باز نے میچ فکسنگ کی پیشکش کی تاہم وہ اس کی اطلاع نہیں دی۔