عمر اکمل ٹیم کیلئے موزوں نہیں تھے:آرتھر

   

کولمبو ۔28 مئی(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عمر اکمل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل بین الاقوامی کرکٹ کے معیار کے قریب بھی نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل جہاں جاتے کوئی نہ کوئی مسئلے کا اندیشہ ضرور رہتا تھا۔ عمر اکمل نے ہمیشہ اپنی غلطیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کی۔مکی آرتھر نے کہا ہے کہ عمر اکمل میں صلاحیت ہے لیکن وہ ٹیم کلچر میں فٹ نہیں تھے، قصور عمر اکمل کا ہے، ٹیم کے نظام کا نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کبھی ٹیم کا نہیں سوچتے ،ہمیشہ اپنا ہی سوچتے تھے۔مکی آرتھر نے اپنی گفتگو کے دوران بابر اعظم کو بہترین اور محنتی کرکٹر قرار دیا۔