عمر اکمل کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

   

Ferty9 Clinic

کراچی ۔عمر اکمل کی تین سالہ پابندی کے خلاف اپیل کی سماعت میں بحث مکمل ہو گئی اور فیصلہ محفوظ کر لیا۔پاکستان سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرنے بطور انڈیپینڈنٹ ایڈ جیوڈیکٹر عمر اکمل مقدمہ پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔انہوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہونے والی سماعت میں فریقین کے دلائل سنے، اپیل کی سماعت 3 گھنٹے جاری رہی۔