عمر خالد کو ایف آئی آر کی نقل حوالے کرنے کی پولیس کو ہدایت : عدالت

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : دہلی کی ایک عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ ایف آئی آر کی ایک نقل عمر خالد کے حوالے کرے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کو اس کی گرفتاری کی بنیاد اور وجوہات بتائے بغیر حراست میں نہیں رکھا جاسکتا۔ عمر خالد نے دستاویزات کے حصول کیلئے عدالت میں درخواست داخل کی تھی۔ عمر خالد کو شمال مشرقی دہلی فسادات کے ضمن میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے ایف آئی آر کی نقل کے علاوہ ریمانڈ درخواست اور مقدمہ سے متعلق ریمانڈ آرڈر کی نقل بھی حوالے کرنے کا حکم دیا۔