عمر خالد کو فوری رہا کرنے ممتاز شخصیتوں کا مطالبہ

,

   

نئی دہلی: دہلی پولیس کی جانب سے فسادات کی تحقیقات کے بعد عمر خالد کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دنیا بھر کے تقریباً 200 اسکالرس ماہرین تعلیم اور آرٹسٹوں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں دہلی پولیس کی تحقیقات کو منظم طریقہ سے نشانہ بنانے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔ اس بیان پر دستخط کرنے والوں میں سلمان رشدی، امیتوا گھوش، اروندتی رائے اور رام چندرا گوہا بھی شامل ہیں جنہوں نے مودی حکومت سے ایک مطالبہ کیا ہیکہ وہ فوری جے این یو کے قابل لیڈر عمر خالد کو رہا کردے اور فساد سے متعلق ان پر لگائے گئے تمام جھوٹے الزامات کو واپس لے۔