عمر خالد کی تقریر اشتعال انگیز :عدالت

   

نئی دہلی :دہلی ہائی کورٹ نے دہلی فسادات سے متعلق سازش معاملہ کے ملزم عمر خالد کی عرضی پر جمعہ کو سماعت کرتے ہوئے سی اے اے مخالف تحریک کے دوران اس کی تقریر کو ناخوشگوار اور اشتعال انگیز قرار دیا۔جسٹس سدھارتھ کی بنچ نے عمر خالد کی 17 مارچ 2020 کی تقریر کے ایک خاص جملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اظہار کی آزادی کے نام پر ایسی تقریر کرنا دنیا کے کسی کونے میں قابل قبول نہیں ہوگا۔