عمر خالد کی تہاڑ جیل کو واپسی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 31 ڈسمبر (ایجنسیز) جہدکار عمر خالد نے اپنی بہن کی شادی میں شرکت کیلئے اپنی 14 روزہ عبوری ضمانت کی مدت مکمل کرنے کے بعد اتوار کو دہلی کی تہاڑ جیل میں خودسپردگی اختیار کی۔ دہلی کی عدالت نے خالد کو 16 تا 29 ڈسمبر کی عارضی رہائی کی اجازت دی تھی۔ عدالت نے خالد کو کسی بھی قسم کی بیان بازی سے منع کیا اور اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کے علاوہ کسی بھی دیگر فرد سے ملاقات سے بھی روک دیا تھا۔ خالد کو سوشل میڈیا کے استعمال سے بھی روکا گیا اور سختی سے ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنے گھر پر ہی رہیں یا ان مقامات تک محدود رہیں جہاں شادی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔