نئی دہلی: سپریم کورٹ نے نئی دلی کی جواہر لال نہرو (جے این یو) کے سابق طالب علم قائد اور حقوق کے کارکن عمر خالد کی درخواست ضمانت پر سماعت 24جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دلی پولیس نے عمر خالد کو فروری2020میں نئی دلی میں ہونے والے مسلم کشن فسادات کی سازش سے متعلق ایک مقدمہ میں قید کر رکھا ہے۔ انکے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ’’یو اے پی اے‘‘کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سپریم نے چہارشنبہ کے روز انکی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ اس دوران دلی پولیس کے وکیل نے انکی ضمانت کی عرضی کا جواب داخل کرنے کیلئے وقت مانگا۔ جس کے بعد سپریم کورٹ نے سماعت 24جولائی تک ملتوی کر دی۔عمر خالد کو ستمر 2020میں گرفتار کیا گیا تھا۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق دلی مسلم کشن فسادات میں 53لوگوں کی جانیں چلی گئی تھیں جن میں زیادہ ترمسلمان تھے۔ اس دوران سات سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
