عمر رسیدہ خاتون ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود محفوظ

   

زیورچ: ’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے‘۔ سوئٹرزلینڈ میں ایک عمر رسیدہ خاتون ٹرین کے نیچے آنے کے باوجود بھی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔سوئس پولیس نے چہارشنبہ کو اعلان کیا کہ ایک بوڑھی خاتون کے اوپر سے ٹرین گذر گئی جو منگل کو اپنی الیکٹرک وہیل چیئر پر ریلوے ٹریک پر گر گئی تھی۔ وہ حادثے سے تقریباً محفوظ نکلی تھی۔آرگاؤ کینٹن پولیس کے مطابق یہ حادثہ شمال مغربی سوئٹزرلینڈ کے باسل شہر کے قریب قیصروگسٹ اسٹیشن پر منگل کی سہ پہر پیش آیا۔پولیس نے لکھا کہ 70 سالہ خاتون ’’انتہائی خوش قسمت‘‘ تھی کیونکہ وہ دونوں ریلوے پٹریوں کے درمیانی جگہ میں پھنس گئی تھی، اس لیے اس کے اوپر سے گزرنے والی ٹرین اسے نہیں ٹکرائی۔خاتون کو ہاسپٹل لے جایا گیا۔ پلیٹ فارم پر موجود ایک اور شخص تھا کہ وہیل چیئر کے کچھ حصوں سے ٹکرانے کے بعد اسے معمولی چوٹیں آئیں۔