بھدوہی: اترپردیش کے ضلع بھدوہی میں ایک عمر رسیدہ شخص نے 28سالہ لڑکی سے تھانے میں شادی کی ہے ۔کوئی رونا تھانہ انچارج مکھن لال نے بدھ کو بتایا کہ گوپی گنج کوتوالی علاقے کے بہروج پور باشندہ برہا گلوکارسدئی رام یادو(60) کا معاشقہ کوئی رونا علاقے کے مجھگواں نوہا کی رہنے والی اشرفی دیوی(28) سے کافی دنوں سے چل رہا تھا۔اس درمیان موقع ملتے ہی وہ اپنی معشوقہ کے ساتھ فرار ہوگئے ۔ اشرفی دیوی کی شادی سال 2008 میں کرشن مورت یادو کے ساتھ ہوئی تھی۔ اس سے دو معصوم بچے بھی ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے یو پی میں دعا سے دوا مہم
ہمیر پور: اترپردیش کے ضلع ہمیر پور میں لوگوں کو اندھ وشواس سے بچانے و خودکشی کے واقعات کو روکنے کیلئے محکمہ صحت دعا سے دوا تک مہم چلائے گا۔اس کیلئے محکمہ کی ایکسپرٹ ٹیم مندر، مسجد گرو دوارہ اور گرجا گھروں میں جاکر لوگوں کو ذہنی طور سے نجات پانے کیلئے دوا لینے کی صلاح دے گی تاکہ بیمار سے جلد از جلد نجات مل سکے ۔مینٹل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی ٹیکنیکل سائیکلوجسٹ مانسی سنگھ نے بتایا کہ بندیل کھنڈ میں ابھی بھی مینٹل ہیلتھ سے نجات پارنے کیلئے لوگ دعا اور پوجا پاٹ کا سہارے لیتے ہیں۔
دوا وقت سے نہ لینے کی وجہ سے بیماری کافی سنگین شکل اختیار کرلیتی ہے جس کا خامیازہ مریض کے اہل خانہ کو اٹھا نا پڑتا ہے ۔ اس لئے منٹل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے دعا سے دوا تک مہم چلا کر بڑے پیمانے پر بیداری پھیلانے کا فیصلہ کیاہے ۔