عمر عبداللہ عوامی مسائل پر خاموش:محبوبہ مفتی

   

Ferty9 Clinic

سری نگر،7جنوری (یو این آئی) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے بدھ کے روز وزیراعلیٰ عمر عبداللہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ زمین کے حصول، باغ مالکان کے خدشات اور عام لوگوں کے مسائل پر خاموش ہیں۔ بجبہاڑہ میں اپنے والد اور سابق وزیراعلیٰ مفتی محمد سعید کے برسی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ عمر عبداللہ عوامی مسائل کے حل کے بجائے صرف پی ڈی پی کے خلاف بیانات دینے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مکمل اکثریت حاصل ہے ، ان کی پارٹی کے ارکان راجیہ سبھا اور لوک سبھا دونوں میں ہیں، لیکن وہ غریبوں کو درپیش اہم مسائل پر خاموش ہیں۔ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ عمر عبداللہ عام کشمیریوں کی زمین اور باغات کی جذباتی و معاشی اہمیت کو سمجھنے میں ناکام رہے ہیں۔