سری نگر: سابق وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے حجاب معاملے پر کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کرناٹک ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی۔ ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ‘اس بات سے قطع نظر کہ آپ کی حجاب کے بارے میں کیا سوچ ہے ، یہ محض ایک کپڑے کا ٹکڑا نہیں ہے بلکہ یہ ایک عورت کے حق کی بات ہے کہ وہ کس قسم کا لباس پہننا پسند کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عدالت کا یہ حق بر قرار نہ رکھنا مایوس کن ہے ۔