سرینگر، 17 جون (یو این آئی) وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کے روز انڈین ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرس (آئی اے ٹی او) کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مصروفیات جموں و کشمیر کو سیاحوں کے لیے مزید قابل رسائی، متحرک اور خوش آئند بنانے کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ انڈین ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز (اے آئی ٹی او) کے ایک وفد کے ساتھ بات چیت کی تاکہ سیاحت کو فروغ دینے اور جموں و کشمیر کو ایک اہم سفری منزل کے طور پر پوزیشن دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کی مصروفیات جموں و کشمیر کو سیاحوں کے لیے مزید قابل رسائی، متحرک اور خوش آئند بنانے کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔