سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پنجاب کے مکتسر ضلع میں پرکاش سنگھ بادل کے آبائی گاوں جا کر وہاں آنجہانی بزرگ لیڈر کی آخری رسومات میں شرکت کی اور ان کے اہل خانہ کی ڈھارس بندھائی۔ انہوں نے آنجہانی کی آتمائکی شانتی کیلئے دعا کی اور پسماندگان کویہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کیلئے بھی دعا کی۔ انہوں نے آنجہانی کی میت پر گلباری بھی کی۔ عمر عبداللہ نے آنجہانی کے فرزند سکھبیر سنگھ بادل اور بہو ہرسمرت کور بادل کیساتھ بھی اظہارِ یکجہتی کیا اور پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی طرف سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔