عمر گل ہر قسم کی کرکٹ سے سبکدوش

   

اسلام آباد۔ پاکستان کے فاسٹ بولر عمر گل نے ہر قسم کی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا۔36 سالہگل نے پاکستان کے لئے 47 ٹسٹ ،130 ونڈے اور60 ٹی20 میچ کھیلے ہیں۔گل نے47 ٹسٹ میں 34.06 کی اوسط سے 163 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ونڈے میں انہوں نے 29.34 کی اوسط سے 179 وکٹیں حاصل کیں۔ پُرنم آنکھوں کے ساتھ انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ، اہلخانہ، ساتھی کھلاڑیوں اور اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بلوچستان اور سدرن پنجاب کے کھلاڑیوں نے دونوں جانب قطار بنا کر اور بیٹ ہوا میں لہرا کر انھیں گارڈ آف آنر دیا۔