عمر ہ کی/19 جولائی تک محدود اجازت

   

ریاض : سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے آج جمعہ کو اعلان کیا کہ صرف عازمین حج کو ہی /24 جون سے /19 جولائی تک عمرہ کی اجازت دی جائے گی ۔ وزارت نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ اعتمرناایپ کے ذریعہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے رجسٹریشن /19 جولائی کو نئے اندراج کیلئے دستیاب رہے گا ۔ سلطنت میں تادم تحریر 172,562 عازمین حج کیلئے پہنچ چکے ہیں ۔