عنبرپیٹ میںخاتون کی نعش دستیاب

   

حیدرآباد ۔ /18 اگسٹ (سیاست نیوز) عنبرپیٹ سٹی پولیس لائینس میں پیش آئے ایک واقعہ میں 45 سالہ نامعلوم خاتون کی نعش دستیاب ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی خاتون کی نعش لال ساڑی میں سی پی ایل کوارٹر عنبرپیٹ سے دستیاب ہوئی ۔ مقامی عوام نے پولیس عنبرپیٹ کو خاتون کی نعش دستیاب ہونے پر اس سلسلہ میں آگاہ کیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا ہے اور شناخت کیلئے نعش کو وہاں محفوظ کردیا گیا ہے اور ایک مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔