عنبرپیٹ میں نوجوان کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد ۔ /14 اگست (سیاست نیوز) عنبرپیٹ کے علاقہ میں ایک نوجوان کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ نوشاد جو ای سی آئی ایل علاقہ کے ساکن محمد طاہر کا بیٹا تھا پیشہ سے ٹینٹ ہاوز ورکر بتایا گیا ہے ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق نوشاد کی عنبرپیٹ کے علاقہ میں آٹو میں ٹینٹ ہاؤز کی کرسیاں لاد رہا تھا کہ مشتبہ طور پر کرسیوں کی زد میں آگیا ۔ اس واقعہ میں نوشاد کے سر پر گہرے زخم آیا اور اس نوجوان کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس عنبرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔