عنبرپیٹ کے غریب عوام میں کھانے اور اناج کی تقسیم

   

حکومت ہر غریب کی مدد کرے ، ہنمنت راؤ کا مطالبہ
حیدرآباد ۔31 ۔ نومبر (سیاست نیوز) سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راو نے عنبرپیٹ علاقہ میں غریبوں میں مفت کھانا تقسیم کیا۔ انہوں نے مختلف کالونیوں میں لاک ڈاؤن کا شکار غریب خاندانوں کیلئے کھانے اور دیگر ضروری اشیاء کا انتظام کیا۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ اچانک لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں لاکھوں غریب خاندان اپنے گزر بسر کے بارے میں فکرمند ہیں۔ روز مرہ محنت مزدوری کرنے والے فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں۔ ہنمنت راؤ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غریب خاندانوں کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ راشن کارڈ رکھنے والوں کے لئے 12 کیلو چاول اور 1500 روپئے کا اعلان کیا گیا لیکن سرکاری سطح پر تقسیم کا عمل شروع ہونا باقی ہے۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ موجودہ بحران کی صورتحال میں راشن کارڈ کی شرط کے بغیر ہر غریب خاندان کو چاول اور رقمی امداد دی جانی چاہئے ۔ ملک کی دیگر ریاستوں میں غریبوں کے لئے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ حکومت کو بھی چاہئے کہ وہ انسانی ہمدردی کے ناطے ہر غریب خاندان کی مدد کرے