عنبر پیٹ میں 179 ٹریفک چالانات کے ساتھ موٹر سیکل ضبط

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد ٹریفک پولیس نے عنبر پیٹ میں ایک موٹر سیکل کو ضبط کیا جس پر شہر میں مختلف ٹریفک قواعد کی خلاف ورزیوں کے لیے 179 چالانات زیر التواء ہیں ۔ چونکہ اس گاڑی کے مالک نے جرمانہ کی رقم 42,475 روپئے ادا نہیں کی تھی اس لیے اس بائیک کو جو پولیس کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران علی کیفے جنکشن ، عنبر پیٹ میں پکڑی گئی ضبط کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق پی رتھنیام کے نام پر رجسٹرڈ اس بائیک پر ٹریفک قواعد کی مختلف خلاف ورزیوں جیسے سگنل عبور کرنے ، رانگ پارکنگ ، ٹریپل رائیڈنگ اور نو ۔ انٹری زون میں ڈرائیونگ کرنے پر چالانات تھے ۔ ان خلاف ورزیوں میں 150 چالانات بغیر ہیلمیٹ ڈرائیونگ سے متعلق ہیں ۔ ٹریفک پولیس کو دیکھ کر بائیک کا مالک گاڑی کو چھوڑ کر اس مقام سے چلا گیا تھا ۔۔