عنقریب برقی صارفین کی تفصیلات فون پر دستیاب

   

حیدرآباد :۔ تلنگانہ اسٹیٹ سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی لمٹیڈ

(TSSPDCL)

کی جانب سے جیڈی میٹلہ کے صنعتی علاقہ میں تجرباتی اساس پر اسمارٹ گرڈ پراجکٹ پر کامیابی کے ساتھ عمل درآمد کرنے کے ساتھ اب برقی صارفین کو ان کے موبائل فونس پر ہر روز ہونے والے برقی کے استعمال پر رئیل ٹائم الرٹس حاصل ہوں گے ۔ اس کمپنی کی سنٹرل الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن

(CERC)

نے ستائش کی ہے جس کے عہدیداروں نے جیڈی میٹلہ صنعتی علاقہ کا دورہ کیا اور اس پراجکٹ پر کامیابی کے ساتھ عمل درآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا ۔ اس پراجکٹ کے تحت ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل نے 8,800 گھریلو اور صنعتی علاقوں میں موجودہ میٹرس کے متوازی اسمارٹ میٹرس نصب کیے ہیں ۔ ان اسمارٹ میٹرس میں ہر ایک کو ایک سم سے مربوط کیا گیا ہے ۔ جو نہ صرف صارفین کو تفصیلات فراہم کرے گا بلکہ ٹی ایس ایس پی ڈی سی ایل کو بھی ان کے کنٹرول روم اور سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا اکویزیشن

(SCADA)

کو بھی تفصیلات فراہم کرے گا ۔ عہدیداروں نے کہا کہ ’ اب ہم ان میٹرس سے صرف رئیل ٹائم ۔ الرٹس حاصل کررہے ہیں ‘ ۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسمارٹ میٹرس دانشمندی کے ساتھ برقی استعمال کرنے میں صارفین کے لیے معاون ہوں گے کیوں کہ انہیں ان کے موبائل فون پر برقی استعمال کے الرٹس حاصل ہوں گے ۔ اس کے علاوہ اولٹیج سطح بھی معلوم ہوگی ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ صارفین اس سے گھنٹے کی اور روزانہ کی تفصیلات سے واقف ہوسکتے ہیں جس کی اساس پر وہ ضروری اقدامات کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں میٹرس میں تحریف کرنے کی گنجائش نہیں ہے اور کہا کہ جیڈی میٹلہ کے صنعتی علاقہ کو تجربہ کے لیے اس لیے منتخب کیا گیا کیوں کہ اس میں گھریلو اور صنعتی صارفین کی بڑی تعداد ہے ۔۔