عنقریب بی آر ایس منشور کی اجرائی ، خواتین کیلئے خوشخبری ہوگی

   

کوسگی میں 50 بیڈس پر مشتمل ہاسپٹل کا افتتاح ، جلسہ عام سے ہریش راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 4 اکٹوبر ۔ ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر فینانس و صحت ٹی ہریش راؤ نے کہاکہ چیف منسٹر کے سی آر بہت جلد بی آر ایس پارٹی کا انتخابی منشور جاری کریں گے جس میں خواتین کیلئے خوشخبری رہے گی ۔ کوسگی میں 50 بیڈس پر مشتمل ہاسپٹل کا افتتاح کیا ، اس موقع پر ریاستی وزیر پی مہیندر ریڈی کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔ وہاں انعقاد کردہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے کئی اسکیمات پر عمل کررہے ہیں ۔ شادی مبارک ، کلیان لکشمی ، کے سی آر کٹس ، نیوٹریشن کٹ ، گروہا لکشمی جیسی کئی اسکیمات پر کامیابی سے عمل کیا جارہا ہے ۔ بہت جلد بی آر ایس پارٹی کا منشور جاری ہوگا جس میں خواتین کو معاشی طورپر مستحکم کرنے کے کئی اُمور منشور میں شامل رہیں گے ۔ ہریش راؤ نے کہاکہ کوسگی اور کوڑنگل میں ماضی میں پینے کے پانی کے بہت زیادہ مسائل تھے ، تین دن میں ایک مرتبہ پانی نلوں کے ذریعہ سربراہ ہوتا تھا ۔ عوام بالخصوص خواتین کو پانی کی خاطر واٹر ٹینکرس کے پیچھے بھاگنا پڑتا تھا ۔ اب ہر گھرمیں نلوں کے ذریعہ صاف و شفاف پانی سربراہ کیا جارہا ہے ۔ اگر اسمبلی حلقہ کوڑنگل سے کانگریس کے صدر ریونت ریڈی کامیاب ہوئے تو آئندہ 10 سال تک بھی پینے کے پانی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تھا۔بی آر ایس کے رکن اسمبلی کی کامیابی سے یہ مسئلہ حل ہوا ہے ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے کوڑنگل کے خواتین کے مسائل کو حل کرنے میں خصوصی دلچسپی دکھائی ہے ۔ ہریش راؤ نے عوام سے سوال کیا کہ آپ کے پڑوس میں کرناٹک ریاست ہے ۔ وہاں کیا شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی اسکیمات ہیں ۔ تلنگانہ میں 12 لاکھ لڑکیوں کی شادیوں کیلئے بی آر ایس حکومت نے 11 ہزار کروڑ روپئے خرچ کیا ہے ۔ کانگریس کے دور حکومت میں عوام سرکاری ہاسپٹلس میں علاج کرانے سے گھبراتے تھے۔ کے سی آر کی قیادت میں طبی شعبہ کو بہت زیادہ مستحکم کیا گیا ہے ۔ سرکاری ہاسپٹلس میں کارپوریٹ طرز کی تمام بنیادی سہولتیں مفت میں دستیاب ہیں۔ ن