عنقریب سڑکوں سے ڈیلکس بس غائب

   


سوپر ایکسپریس بسیس کے ذریعہ عوام کی الجھن دور کرنے آر ٹی سی کا فیصلہ
حیدرآباد :۔ ریاست کے سڑکوں سے ڈیلکس بسیں غائب ہوجانے کے قوی امکانات ہیں ۔ تلنگانہ آر ٹی سی کی جانب سے پش بیاک نشستوں ، سیاہ آئینوں اور خصوصی رنگوں پر مشتمل ایکسپریس سے تیز رفتار نان اسٹاپ چلائی جانے والی ان بسوں کی ایک علحدہ شناخت ہے ۔ لیکن اس زمرے کی بس اب سڑکوں پر نظر نہیں آئے گی ۔ آر ٹی سی اس زمرے کو برخاست کرنے کے علاوہ دوسرے زمروں میں تبدیلی کرنے پر غور کررہی ہے ۔ اب ایکسپریس کے بعد سوپر لگثرری بسیں رہیں گی ۔ بسوں کے زیادہ زمرے ہونے کی وجہ سے عوام الجھن کا شکار ہیں ۔ آر ٹی سی میں سوپر لگثرری بسوں کی زبردست مانگ ہے ۔ شہر حیدرآباد سے ریاست کے دوسرے شہروں تک یہ بسیں چلائی جاتی ہیں ۔ حیدرآباد سے نکلنے والی یہ بس صرف اپنی منزل پر رکتی ہے ۔ جس کی وجہ سے وقت کا تحفظ کرنے مسافرین ان بسوں کو ترجیح دیتے ہیں جب کہ ایکسپریس بسوں کے لیے بہت کم اسٹاپس ہوتے ہیں ماباقی اہم اسٹاپس پر توقف کی جاتی ہیں جن کا کرایہ بھی تھوڑا کم ہوتا ہے ۔ تمام بسوں میں پلے ویلگو کے بعد دوسری زیادہ بسوں کی تعداد ایکسپریس بسوں کی ہیں ۔ سوپر لگثرری اور ایکسپریس سرویس کے درمیان جو زمرہ ہے وہ ڈیلکس بسوں کا ہے جن میں سوپر لگثرری کی طرح پُش بیاک سیٹس ہوتے ہیں اور رفتار بھی لگ بھگ سوپر لگثرری کی طرح ہوتی ہے لیکن کرایہ تھوڑا کم ہوتا ہے ۔ یہ تمام نان اسٹاپ سرویسیس ہیں ۔ جن میں کنڈاکٹر نہیں ہوتے ۔ اس میں اور سوپر لگثرری میں کوئی زیادہ فرق نہیں ہے ۔ جس کی وجہ سے اس زمرہ کو برخاست کرنے آر ٹی سی نے تقریبا فیصلہ کرلیا ہے ۔ مسافرین میں الجھن کو دور کرنے کے لیے سوپر لگثرری کے بعد دوسرا کوئی زمرہ نہ رکھتے ہوئے ایکسپریس ہی زمرہ رکھا جارہا ہے ۔ 20 سال قبل آر ٹی سی میں سیمی لگثرری کا زمرہ تھا ۔ تب وہ ٹاپ کیٹگری میں شمار ہوتی تھی ۔ بعد ازاں اس کو ہائی ٹیک سرویس میں تبدیل کیا گیا ۔ اسی وقت ڈیلکس سرویس متعارف کرائی گئی ۔ اس کے بعد ہائی ٹیک سرویس کا نام تبدیل کرتے ہوئے سوپر لگثرری رکھا گیا ہے ۔ اس سے قبل سوپر ڈیلکس سے کچھ عرصہ تک بسیں چلی جس کو بعد میں روک دیا گیا پھر تھوڑے دن انہیں سوپر ڈیلکس کے نام سے چلایا گیا جو ابھی تک جاری ہے ۔ پھر اب ان بسوں کو بریک لگ رہا ہے ۔۔