عنقریب 57 سال عمر کے افراد کو پنشن کی اجرائی : دیاکرراؤ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔2 ۔اگست (سیاست نیوز) وزیر پنچایت راج دیاکر راؤ نے کہا کہ حکومت نے آسرا پنشن کے حصول کے لئے عمر کی حد 57 سال مقرر کی ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت کے بعد 57 سال عمر کے افراد کو بھی آسرا پنشن کے دائرہ میں شامل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے احکامات کے تحت مستحق افراد کو پنشن کی اجرائی کیلئے عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنشن کی اجرائی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا ۔ دیاکر راؤ کے مطابق عمر کی حد میں کمی کے بعد 6 لاکھ 62 ہزار اضافی افراد کو ہر ماہ 2016 روپئے وظیفہ ادا کیا جائے گا ۔ دیاکر راؤ نے پنشن کی اجرائی کے مسئلہ پر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک ریاست میں 60 سال عمر کے ضعیف اور بے سہارا افراد کو پنشن دیا جارہا ہے ۔ رعیتو بندھو اور رعیتو بیمہ کی طرز پر آئندہ چند دنوں میں تاڑی ورکرس کے لئے بھی بیمہ اسکیم کا آغاز کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھوں نئی پنشن اسکیم کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ورنگل میں منظورہ سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کے تعمیری کاموں کا جلد آغاز ہوگا۔ دیاکر راؤ نے کہا کہ اپنے 40 سالہ سیاسی کیریئر میں انہوں نے کے سی آر جیسی قیادت نہیں دیکھی جو عوام کی بھلائی میں دلچسپی رکھتی ہے۔