عوامی املاک کو نقصان سے متعلق ایکٹ کا ڈرافٹ تیار: نروتم

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج بتایا کہ نجی اور عوامی املاک کو نقصان سے متعلق ایکٹ کا خاکہ تیار ہوگیا ہے اور وزارتی کابینہ کی اگلی میٹنگ میں اسے پیش جائے گا۔ڈاکٹر مشرا نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ نجی اور عوامی املاک کو نقصان کے انسداد اور وصولی ایکٹ کا ڈرافٹ تیار ہوگیا ہے ۔ وزارتی کابینہ کی اگلی میٹنگ میں اس کوپیش کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس میں پتھر بازی، دھرنامظاہرہ، تحریکوں کے دوران نجی اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے والوں پر مقدمہ چلانے اور وصولی کے لیے ٹریبونل کی تشکیل کی جارہی ہے ۔