عوامی بیت الخلاء کی تعمیر کیلئے درخواست داخل کریں : پداپلی میونسپل کمشنر

   

Ferty9 Clinic

پداپلی’6/مئی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پداپلی بلدی حدود کے علاقوں میں عوامی بیت الخلاء تعمیرکرنے کے تحت خواہشمند افراد کو درخواست داخل کرنے کی پداپلی میونسپل کمشنر تروپتی راؤ نے اطلاع دی. خواہشمند این جی اوز ‘ سولبھ کامپلکس تعمیری تنظیموں اور رضاکارانہ تنظیموں کو پداپلی بلدی حدود کے علاقوں میں عوامی بیت الخلاؤں کی تعمیر کے لئے گذشتہ تجربہ کے کاغذات’ مزدور’ بیت الخلاء کا نقشہ’ رجسٹریشن اور دیگر امور سے متعلقہ ٹیکنیکل بیڈ 11 مئی 2020 ‘ شام 4.00 بجے تک داخل کرنے کی انھوں نے ہدایت کی. مزید تفصیلات کیلئے 9100902361 ,7306506861 نمبرات پر ربط کریں