کریم نگر میں منعقدہ پروگرام سے کمشنر پولیس کملا سن ریڈی کا خطاب
کریم نگر ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : عوامی تحفظ کے لیے خانگی گاڑیوں میں سفر کرنے والوں
کی حفاطت پاسنجر وہیکل ڈیجٹیلائزیشن سب چیک ان ویجیٹرس مینجمنٹ سسٹم کی عمل آوری کی جارہی ہے ۔ کریم نگر پولیس کمشنر وی بی کملاسن ریڈی نے کہا ۔ کمشنریٹ حدود میں پہلی مرتبہ شروع کردہ ایپ کی سہولتوں کے تعلق سے بروز جمعہ ہیڈکوارٹر کانفرنس ہال میں تفصیلات سے واقف کروایا ۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسافرین کو مزید سہولتوں کی خاطر خانگی گاڑیوں کو یونیک نمبر پر کیو آر کوڈ بورڈ لگایا جارہا ہے ۔ اسمارٹ فون رکھنے والے کیو آر اسکانر ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرلینا ہوگا ۔ گاڑی کو لگائے گئے ڈیجیٹل بورڈ کیو آر کوڈ کو اسکان کرلینے کے بعد فوری گاڑی ڈرائیور کی تمام تفصیلات کی معلومات ہوجائیں گی ۔ کریم نگر میں 7117 خانگی گاڑیوں آٹوز کیاب کا ڈیجیٹل رجسٹریشن ہوچکا ہے ۔ مسافرین کے تحفظ کے لیے ڈیجیٹل بورڈ کیو آر کوڈ کو ہاک آئی ٹی ایس ایپ سے منسلک کردیا گیا ہے ۔ ڈرائیور کا شناختی کارڈ گاڑی کی پچھلی نشست کے حصہ میں کیو آر کوڈ اسٹیکر چسپاں کردیا جارہا ہے ۔ کمشنریٹ کے حدود میں خانگی ہاسٹلس ، ہوٹلس اس کے بشمول دیگر کئی ایک ادارہ جات کے تحت ان ایپ کا استعمال کرلیا جانا چاہئے ۔ کمشنر نے مشورہ دیا ۔ آٹوز میں وہیکل ڈیجیٹلائزیشن کے لیے پہلی بار تیار کیے گئے ڈیجیٹل بورڈ کی سی پی نے اجرائی عمل میں لائی ۔ آٹو ڈرائیورس مسافرین کو بحفاظت ان کی منزل مقصود تک پہنچانے ، آٹو میں کون بیٹھا تھا کہاں تک سفر کیا تمام تفصیلات ہیں ۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل ڈی جی پی چندرا موہن اے سی پی اشوک وجئے سارتھی شنکر راجو سی آئز وغیرہ شریک تھے ۔۔